اعلیٰ کارکردگی پر سی ای او ہم نیٹ ورک درید قریشی کو ستارہ امتیاز سے نوازنے کا اعلان

duraid qureshi

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے اعلیٰ کارکردگی پر سی ای او ہم نیٹ ورک درید قریشی کو ستارہ امتیاز سے نوازنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جشن آزادی کے موقع پرسماجی و عوامی خدمات، تعلیم، سائنس، فن،ادب،ثقافت،بہادری،صحافت اور کوویڈ-19کے دوران طبی شعبہ میں نمایاں خدمات سرانجام دینے پر 696ملکی اور غیرملکی شخصیات کو پاکستان سول ایوارڈزدینے کی منظوری دی ہے، یہ ایوارڈ 23مارچ کو دئیے جائیں گے۔

کوویڈ- 19 میں طبی سہولیات کی فراہمی کے دوران شہید ہونے والے 299 ڈاکٹرز، نرسنگ و دیگر سٹاف کو تمغہ امتیاز دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق نیوکلیئر سائنس کے شعبہ میں نمایاں کارکردگی پر محمد حفیظ قریشی مرحوم کے لئے نشان امتیاز کا اعلان کیا گیا ہے۔

علم و ادب، شاعری اور تصنیف میں افتخار عارف، کھیلوں میں ہاکی میں صلاح الدین صدیقی، پبلک سروس میں سید قائم علی شاہ، راجہ ظفر الحق، ڈاکٹر شمشاد اختر اور ائیرمارشل (ر) نجیب اختر کو نمایاں کارکردگی پر نشان امتیاز دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

پاکستان کے لئے خدمات کے عوض شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود اور ہی لیفنگ کو ہلال پاکستان دینے کا اعلان کیا ہے۔ مشتاق احمد سکھیرا کو ہلال شجاعت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ہلال امتیاز کیلئے سٹریٹجک پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میں نمایاں خدمات پر بریگیڈئر سید سرفراز علی مرحوم، پروفیسر ڈاکٹر شاہد محمود بیگ (سائنس)، پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد و پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان (تعلیم)، پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر (میڈیکل سائنسز)، راحت علی خان (فن)، محمد احمد طاہر بھٹی (فلم ڈائریکشن و فیشن ڈیزائننگ)، زاہد ملک (مرحوم)(صحافت)، محمد امجد ثاقب (سوشل سروسز) جبکہ پبلک سروس کے لئے احمد عرفان، راجہ نعیم اکبر، لیفٹننٹ جنرل (ر) محمد اکرم خان، بریگیڈئر عاطف رفیق، ڈاکٹر محمد جہانزیب خان، سید طارق فاطمی، طارق باجوہ، طارق محمود پاشا، شاہد خان، سبطین ایف حلیم، کیپٹن(ر) زاہد سعید شامل ہیں ، مذہبی سکالر مفتی عبدالشکور (مرحوم) کو عوامی خدمات پر ہلال امتیاز دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔سید بابر علی کو عطیات دینے اور پروفیسر ڈاکٹر عادل نجم کو تعلیم کے شعبہ میں نمایاں خدمات پر ہلال امتیاز دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

پاکستان کے لئے نمایاں خدمات پرلوئی ژوہوئی، ننگ جزہی، نونگ رونگ، شاژوکنگ، شیخ منصور بن زیدالنیہان، ڈاکٹر محمد الجاسر، جن لیکن، سلطان بن عبدالرحمن المرشد، اوکتے ممیز، خلیفہ بن جاسم الخواری، نجے بن حسین، ژونگ ژی، جولین ہرنیز، نٹ اوسٹبے، فلپ سٹیمز، ڈاکٹر سبسٹین پوسٹ، مائیکل رسمین، جو موور کو ہلال قائداعظم کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔

انجنیئر طلال بن عبداللہ العطیبی کو ستارہ پاکستان دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ طارق محمود، محمد عامر نسیم، ماجد سلیم ملک، اختر حیات خان، لیفٹیننٹ کمانڈر(ر) مقدس حیدر، محمد یونس شہید، نظام اللہ شہید، غلام عباس شہید، عبدالطیف شہید، سعید احمد شہید، اجمل مسیح مرحوم، محمد رمضان شہید، شمس اللہ شہید، محمد سہراب شہید، اسد اللہ خان شہید، اسرار محمد، ضیاء اللہ خان شہید، میر زبیر محمود اور محمد عدنان کو ستارہ شجاعت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مختلف شعبوں میں پاکستان کے لئے خدمات سرانجام دینے کے لئے کسٹالڈو فیبیو میسیمو، میربہروزریگی، ڈاکٹر جمشید اقبال، پروفیسر ڈاکٹر امجد سراج میمن، ڈاکٹر عابد محمود، ڈاکٹر سمیرا اکرم، ڈاکٹر محمد سرور، سید رضا اخلاق، ڈاکٹر عبدالمنان، ڈاکٹر محمد نذر، نوید محمود، پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز، شمع حفیظ، پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار احمد بھٹہ، پروفیسر ڈاکٹر سہیل ندیم، پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق حسن، قاری حافظ بزرگ شاہ الازہری، ملائکہ جنید، بلال لاشاری، ستیش آنند، عبدالکریم بریالائی، جاوید بشیر احمد، فقیرمحمود، شبم، واصف ناگی، نائیلہ کیانی، سائرہ فرقان، فرحان فاروقی، ڈاکٹر امان اللہ قاسم مچھیارا، عزیز میمن، عبدالقدوس بزنجو، ڈاکٹر سید کلیم امام، لال جان جعفر، محمد نور مسکانز ئی، شیر جانباز، ڈاکٹر راشد باجوہ، عصمت جبیں آفریدی، شعیب ملک، مرون فرانسس لوبو، وقار احمد چوہان، مرزا اختیار بیگ، ڈاکٹر ندیم جان، فہد ہارون، نعیم الظفر، محمد سرور گوندل، خواجہ ذکاء الدین مرحوم، سردار رمیش سنگھ اروڑہ، عارف حبیب، محمد ندیم جاوید، جمیل احمد، ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت، عاصم احمد، علی طاہر، کاظم نیاز، صالح احمد فاروق، سی ای او ہم نیٹ ورک درید قریشی، لیفٹیننٹ کرنل(ر) خالد محمود، محمد راغب حسین، پروفیسر مفتی منیب الرحمن، سلیم بخاری کو ستارہ امتیاز دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر محمد افضال، پروفیسر ڈاکٹر فیصل شاہ، شکیل احمد، وسیم اظہر، عاصم محمود قریشی، محمد طارق، ابرار علی، شاہد بشیر، ڈاکٹر رضوان اصغر، ڈاکٹر ناصر محی الدین، ڈاکٹر سید بلال حسین شاہ، ڈاکٹر نوید اقبال خان درانی، ڈاکٹر محمد اسد، ڈاکٹر ثقلین اختر، سلیم الدین، ڈاکٹر امتنان الحق قاضی، محمد عمران ظفر، پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا، ڈاکٹر عمر شہباز، ڈاکٹر کاشف کفایت، ڈاکٹر نوید ارشد، پروفیسر بلقیس شبیر، ڈاکٹر امجد محبوب، محمد خلیل(مرحوم)، محمد ریاض، شاکر بی بی، گلاب کھیل، شازیہ منظور، دھائی بائی المعروف مائی دھائی، ہمایوں خان، عنایت حسین بھٹی (مرحوم)، ذوالفقار علی عطرے، عجب گل، عشرت عباس، شاکر زیب، عبدالجبار گل، قادر بخش مٹھو، محبوب علی، مسرت کلانچوی، عدنان صدیقی، زبیدہ (نغمہ)، حسن عسکری، مشکور رضا، شیما کرمانی، نصیر بیگ مرزا، عجب خان،باقر عباس، فرح محمود رانا، نور دین المعروف چاچا نورا، غلام حسین انجم، نذیر قیصر، افضال احمد سید (سید افضال احمد)، حسام الدین اسیر مینگل، حمید رازی( عبدالحمید رازی)، احمد حسین مجاہد، غلام عباس المعروف عباس تابش، خالد مسعود خان، فرخندہ بخاری (مرحومہ)، محمد الیاس، ڈاکٹر نصراللہ خان ناصر، شکیل جاذب (رانا شکیل اصغر)، غلام محمد عارف نجمی، سہیل سرور وڑائچ، سلمان غنی، عرفان ولی، محمد شریف طاہر، زمان انور، شجر عباس، ڈاکٹر مریم ورزگانی، ڈاکٹر محمد عاطف اکرام، ڈاکٹر حسنیف کاوازوفی، سلمہ سلمان زاہد، پیٹر اوپالینسکی کو ستارہ قائداعظم دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

نصرالدین روپانی، سامنتھا پاور، الیگزینڈر این گرین، آصف رنگون والا کے لئے ستارہ خدمت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

سید عامر اختر، فرمان اللہ، محمد بلال ریاض برکی، عظمت علی شاہ، مجیب اللہ، عبدالمالک بھٹو (شہید)، کیپٹن واحد محمود، عبدالمالک کمان گر( شہید)، دین محمد (شہید،) جتوئی خان پتافی (شہید)، محمد سلیم (شہید)، محمد ارشد خان جدون(شہید)، محمد عدنان، مشکاة اللہ، اشفاق احمد، مجیب اللہ شاہ، شاہد اقبال، سید عدیل حسین، خالق داد، خالد باقی، عمر خالد، عبدالناصر، محمد عثمان، ممتاز اختر، محمد بالاچ مشوانی (شہید) کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تمغہ امتیاز حاصل کرنے والوں میں زبیر امام ملک، عبدالحفیظ خان، اسد اللہ خالد، محمد العربی بوعزیزی، موکھائیو عبدالرحمانوف، ڈاکٹر جاوید احمد شیخ، سلمان الیاس خان، ڈاکٹر شوکت سعید، پروفیسر ڈاکٹر سردار خان، پروفیسر ڈاکٹر عبدالنعیم خان، ڈاکٹر حیدر عباس، عبدالعلیم حیدر، ڈاکٹر محمد عثمان اکرم، ڈاکٹر طاہر مسعود، ڈاکٹر سلمان رضا نقوی، ڈاکٹر حماد عمر، ڈاکٹر مرلی دھر، سید صباحت حسین، محمد امین وڑائچ، آصف اقبال، ڈاکٹر منظور اکرم، ڈاکٹر محمد زمرد شاہ، ڈاکٹر راشد احمد بھٹی، ڈاکٹر ناصر محمود، ڈاکٹر نادیہ جمیل، ڈاکٹر ساجد یعقوب،عمران سرور، ڈاکٹر محمد عمران افضل، پروفیسر ڈاکٹر محمد یار، پروفیسر ڈاکٹر عامر سعید بھٹی، پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر، ڈاکٹر وسیم اظہر (امریکہ)، ڈاکٹر طلعت محمود (جرمنی)، ڈاکٹر محمد اجمل سواند (شہید)، پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق، پروفیسر ڈاکٹر مشتاق احمد، ڈاکٹر حسن عمران آفریدی، انور امجد، ڈاکٹر سید محمود رضا، ڈاکٹر شگفتہ جبیں، پروفیسر سجاد نصیر، کنول امین، ڈاکٹر شاہد حمید، ڈاکٹر راشد صدیقی، ڈاکٹر شوکت یوسف خان، محمد ارشاد چوہان، پروفیسر رضوان تاج، ڈاکٹر ندیم قمر، پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال آفریدی، ڈاکٹر عمراز خان، خالد وحید، ڈاکٹر رضوان جمیل رحمان، پروفیسر ڈاکٹر عرفان منظور بخشی، مقیط عثمان، ڈاکٹر غلام عباس، پروفیسر ڈاکٹر علی رضا ہاشمی، ڈاکٹر یاسر عرفات گبول، ڈاکٹر اویس احمد لاکھیر، قاری وسیم اللہ امین، محمد شہباز قمر، سجل علی، سیدہ مہربانو کاظم ( المعروف جگن کاظم)، عبدالباطن فاروقی، الماس خان خلیل،فضل وہاب درد، استاد رستم فتح علی خان، عمران عزیز میاں، ارباب خان کھوسو، جہانزیب ملک، جمیل احمد بلوچ، گلریز غوری، پروفیسر ڈاکٹر گل رحیم خان، ڈاکٹر عاصمہ ابراہیم، سید غالب باقر، غلام عباس خاص خیلی، مشتاق علی لاشاری، بندیہ علی، رحمت اللہ خان، خالد بن شاہین، شہزاد رفیق، خان شاہنواز ملہی، محمد وسیم، اے ایس رند، فضہ علی میرزا، امجد شیخ، عبدالواسع، فاروق حسن، مصباح الدین قاضی، عقیل عباس جعفری، علی دوست عاجز، انور سین رائے،ڈاکٹر مشتاق علی لغاری، شمس القمر (مرحوم)، ڈاکٹر محمد اسماعیل، پروفیسر ڈاکٹرعبدالصبور بلوچ، احمد عطاء اللہ، عزیز اعجاز، غلام قادر بزدار (مرحوم)، محمد سلیم شہزاد، امجد عزیز ملک، فہد سلیم ملک، سید نقی حیدر نقوی، شمع جونیجو، وقار ستی، فاروق عادل، فہد حسین، افتخار احمد، عثمان تاجور، اوشنا سہیل، دانش اطلس، فرزانہ شعیب، سید فیروز عالم شاہ، فادیہ کاشف، مولانا محمد معاز، مولانا کبیر آزاد، لیفٹیننٹ کرنل سید معظم علی، سیدہ عروبہ بلال حسین، ڈاکٹر محمد سلیم حبیب، ڈاکٹر سید سیف الرحمن، فضل کریم، دادا بھائی، سید ظفر عباس جعفری، ڈاکٹر محمد قریش خان، عبدالرئوف بلوچ، بشیر احمد بنگلزئی، محمد امتیاز بزدار، امجد حسین، عرفان سلیم، ثاقب سلطان المحمود، اعجاز شفیع گیلانی، مصدق ذوالقرنین،محمد آصف جمیل، سید مرتضیٰ علی شاہ، محمد مشتاق، فاروق محبوب، عائشہ خان، بشارت محمود شہزاد، سید رضوان محبوب، علی توقیر شیخ، آفاق احمد قریشی، ڈاکٹر عنایت حسین، حامد یعقوب شیخ، راشد محمود لنگڑیال، ذوالفقار یونس، تنویر بٹ، عاصم افتخار احمد، بلال صدیق کمیانہ، شمیم اشرف خواجہ، عابدہ ملک، زبیر علی، حاجی مسعود طارق، مقصود احمد، سائرہ احمد، میمپل سنگھ، ڈاکٹر رضوانہ چوہدری، پروفیسر محمد امجد شاد، عزیز شمیمی قدوائی، محمد عرفان صدیقی، کرامت اللہ چوہدری شامل ہیں۔

کوویڈ-19 کے شہداء کیلئے تمغہ امتیاز دینے کا اعلان کیا گیا ہے ان میں رابعہ طیب، اکرم قریشی، اعجاز احسن، ثناء فاطمہ، سلمان طاہر، علی نذیر، محمد جاوید میاں، سلمان علی افتخار، تنویر اکرم بھٹی، مصدق حسین، آصف رائو، سید عاصمہ احسن، جاوید اقبال، ارشاد نبی، گلزار احمد چوہدری، غلام حسین، قمر خلیل، خالد مسعود، سکندر صالح، مشرف اقبال، ریاض الاسلام، پروفیسر خالد چوہدری، نمرین ، حافظ سلمان، باسط غفور، عبدالقادر شاہ، نعیم اختر، حافظ مقصود، ضیاء الاحسن، غزالہ شاہین، راحت مقصود، اعجاز خواجہ، عمر دراز، وسیم مشتاق، بشیر آصف خان غوری، محمد سلیمان، حسین احمد، سید ناصر علی، فلک شیر بلوچ، مشتاق، خالد محمود اکرم،انور سلہری، ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا، نقاش صادق، عزیز الدین، محمد مزمل عباس، محمد فیاض احمد، اسلم پرویز بھٹی، ڈاکٹر حسن نعیم چوہدری، سرور بلال، بریگیڈیئر (ر) ظفر احمد ملک، مسعود امجد چغتائی، ڈاکٹر ایم بی جمال، ڈاکٹر ضیاء اللہ، بریگیڈیئر (ر) شاہین معین، ڈاکٹر شاہد حمید، شاہد گشکوری، افضل راٹھور، جاوید رحمن ملک، شاہد منصور نظامانی، ڈاکٹر محمد شفیق، ارشاد اقبال بھٹہ، افتخار حسین کھوکھر، ڈاکٹر ظفر علی چوہدری، منظور حسین، عمر فاروق برکی، ڈاکٹر صفدر نواز ملک، منظور احمد، ڈاکٹر ظفر چوہدری، اے کیو جاوید اقبال، زنون، احمد سعید، محمد خالد اقبال، محمد احمد، ڈاکٹر غلام رضا بلوچ، سہیل انجم، ثمراء علی، ڈاکٹر غلام مصطفی، ڈاکٹر محمد آصف، ڈاکٹر بشیر، عبدالقادر سومرو، ظہور شیخ، شفقت اللہ شیخ، یونس چنا، ولایت علی گوپانگ، سید فصیح الدین، آفتاب میمن، عبدالسلام، محمد اسحاق ملک، زبیدہ ستار، فرقان الحق، طاہر المانی، محمد نواز گوہاٹی، عمر یوسف، اسد، عبدالغفور ڈہر، عبدالطیف یوسفانی، ظہیر شیخ، نوشاد، نعیم، شمس سیال، ارم، غلام مصطفی شیخ، اے رزاق قمبر، ڈاکٹر یونس سومرو، محمد عدنان، عمر عدنان، آصف عباس، عبدالقادر میمن، قربان علی سومرو، رضیہ شبیر میمن، محمد عثمان، شگفتہ آصف، سید وقار احمد، ڈاکٹر نظام الحسن، نظام الدین راجپوت، رشید چوہدری، خالد خان، شہاب یامین، شمس الدین بھٹی، وارث پونجانی، رضوان رشید، یوسف پانجھا، طاہر امین چوہدری، وسیم الدین، عبدالستار کورائی، تجمل الحسین، ڈاکٹر محمد سرور، ڈاکٹرقاضی ارشاد، ڈاکٹر انجم سلیم، ڈاکٹر ارشاد محمود، اشوک کمار، عبدالخالق ڈومکی،ڈاکٹر محمد صالح سومرو، اسلم شاہ، عبدالستار پھلپوٹو، اسماعیل لاکھو، ذوالفقار بڑگڑی، درمحمد بروہی، مجاہد حمیل، ناظم پنجوانی، ڈاکٹر اسد اللہ خان، ڈاکٹر شیمہ حسن، خرم شہزاد، اکرم گانگرو، نثار احمد میمن، سید افتخار علی عاصم، اقبال نوری، فیروز احمد قاسمی، جاوید احمد لوہار، میر محمد شیخ، نثار شاہ، فرزانہ میمن، محمد امان، آصف بھٹی، نسرین مغل، مہ نور فرزاد، لیاقت علی خان، ساجد علی مرزا، فواد رئوف، عبدالحفیظ شیخ، عزیز احمد قریشی، آصف غوری، فاطمہ شفیق، ڈاکٹر صلاح الدین احمد شیخ، بشریٰ عاصمہ، رحمت اللہ منگی، محمد جاوید، پھاگ چند سنگھ، عباس طارق، فضل معبود، نصیر حیدر غازی، گل مرجان برکی، محمد اعظم خان، خانزادہ شنواری، اورنگزیب خٹک، شاہ عالم، مجاہد اکبر خان، حیات علی، عبدالقیوم مسعود، مہرین مردان، وحید خان، ہدایت اللہ وزیر، فیصل قریشی سیف الرحمن، سبطین انور، روح اللہ جان، تارڑ، ریاض شاہد، دوست محمد، رحمن گل خٹک، شمس الحسن، سلطان زیب،عدنان حلیم، محمد بشیر، جاوید اقبال، راجہ آصف، محمد فاروق، ڈاکٹر انور علی شاہ، اقرار حسین زیدی، عالیہ سرفراز، ڈاکٹر زینب النسائ، سید عطر غنی، ڈاکٹر الماس بیگم آفریدی، ڈاکٹر حسن شہزاد، ممتاز، مظفر سعید، محسن، خولہ جبین، فہد لیاقت، خولہ صفدر علی شاہ، انیلہ نصیر، عزت خان، صدام دلاور خان، محمد توفیق، ڈاکٹر حکیم شاہ، میجر جاوید اقبال، پروفیسر ڈاکٹر الیاس سعیدی، عبدالکبیر، محمد علی، فضل رحیم، عالیہ مختار، احسان الحق، ڈاکٹر ظاہر شاہ، محمد اقبال، نعیم آغا، محمد زبیر خان، محمد اسلم مینگل، شاہ ولی، محمد حنیف خلجی، ظہیر عالم، جنید ایوب گچکی، غلام علی، اسامہ ریاض، اخلاق، ڈاکٹر صادق حسین، ڈاکٹر رضوان عابد، ڈاکٹر سہیل خان راجہ، ڈاکٹر منظور احمد، نعمان احمد، عارف، ظفر اقبال، صدف جمیل، یاسمین، مسرت دلبر، اشرف گل، شاکر امبرین خالد، اختر حسین، روبینہ، حاجی دلاور خان، حاجی منور خان، حاجی منیر خان، گل وسیم، محمد عارف خان، اکبر حسین، عمر جلال، سیف اللہ، سسٹر روتھ لیویس، انعام اللہ، مرتجاز شاہ، خان افضل لالہ، راحیل اسلم، زینب النسائ، روبینہ شاہین، فہمیدہ علی، ثناء صادق، گلشن شاکر،نعمان خانزادہ، ثناء ریاض، پروین کوثر، اظہار، منظور احمد، زبیر، محمد تغلک، اللہ دتہ، جاوید اقبال، رزاق احمد، محمد اعظم، عبدالستار، عبدالستار، ممتاز خان، نازیہ، خیر گل، محمد شوکت، محمد شاہ، سیراج محمد، خالدہ پروین، پروین اختر، محمد آصف، کاشف، نسرین در محمد، خدیجہ اعجاز، ربیکا پطرس، نذر حسین، نرگس بانو، فریحہ بشیر کو صحافت، کھیلوں، سماجی خدمات، مذہبی سکالرز، عوامی خدمات پرتمغہ امتیاز دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔

صدر مملکت کی جانب سے یہ اعزازات 23مارچ کو دئیے جائیں گے۔

 


متعلقہ خبریں