نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہونے کا فیصلہ

anwar ul haq

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق انوار الحق کاکڑ وزارت عظمی کا حلف اٹھانے سے قبل سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہو جائیں گے، انہوں نے سینیٹ کی جنرل نشست پر آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑا اور اس پر 2018 میں سینیٹر منتخب ہوئےتھے۔

انوار الحق کاکڑ کون ہیں اور کیسے نگران وزیراعظم بنے

انہوں نے12 مارچ 2018 کو اس عہدے کا حلف اٹھایا اور 12 اگست 2023 کو ہی انہیں پاکستان کا نگران وزیر اعظم بنایا گیا، نگران وزیراعظم سینیٹرانوارالحق کاکڑ کا تعلق بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے علاقے کان مہترزئی اور پشتونوں کے معروف قبیلے کاکڑ سے ہے۔

انوار الحق عبوری نگران وزیراعظم ہیں، مزمل سہروردی

انوار الحق کاکڑ وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری کے دور حکومت میں ترجمان رہےہیں۔


متعلقہ خبریں