امریکہ میں لگی آگ نے تباہی مچا دی، ہلاکتوں میں اضافہ


ہوائی: امریکی ریاست ہوائی میں لگی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 80 تک پہنچ گئی جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہوائی کے جزیرے ماؤوی کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے اب تک ایک ہزار عمارتیں جل کر راکھ ہو چکی ہیں جبکہ ہزاروں افراد بے گھر ہیں۔

ہوائی کا لاہینا شہر کسی جنگ زدہ علاقے کی تصویر پیش کر رہا ہے جس کو دیکھ کر ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے بم برسایا گیا ہو۔

ریسکیو حکام کے مطابق جنگل سے شہر تک پھیلنے والی آگ پر تقریباََ قابو پا لیا گیا ہے تاہم انتظامیہ کی جانب سے مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب نے پہلی مرتبہ فلسطین میں سفیر مقرر کر دیا

دوسری جانب ای کامرس کمپنی ایمازون کے بانی جیف بیزوس اور ان کی منگیتر نے ہوائی کی کاؤنٹی ماؤوی میں لگنے والی آگ کے باعث ریسکیو اور ریلیف آپریشن کے لیے 100 ملین ڈالر امداد کا اعلان کر دیا۔


متعلقہ خبریں