چین میں ریکارڈ بارشیں، 78 افراد ہلاک


بیجنگ: چین میں ہونے والی ریکارڈ بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 78 ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین میں رواں سال ہونے والی بارشوں نے گزشتہ سالوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔ چین کے دارلحکومت بیجنگ میں شدید بارشوں سے 5 ریسکیو اہلکاروں سمیت 33 افراد ہلاک ہو گئے۔

حکام کے مطابق ملک کے شمالی علاقوں میں اب بھی خطرناک بارشوں کا خدشہ موجود ہے جبکہ بارشوں کی وجہ سے کئی افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

حالیہ ہفتوں میں بیجنگ میں ہونے والی شدید بارشوں سے نشیبی علاقے شدید متاثر ہوئے ہیں جس سے انفرا اسٹرکچر کو بری طرح نقصان پہنچا جبکہ شہر کے بیشتر علاقے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سڈنی: اسرائیل کو قابض اور فلسطین کو مقبوضہ علاقہ لکھنے کا فیصلہ

بیجنگ میں سیلابی صورتحال کی وجہ سے بعض رہائشی عمارتوں کے گرنے کی بھی اطلاعات ہیں، شدید بارشوں کے دنوں میں بیجنگ کے مغربی پہاڑیوں کی طرف نواحی علاقوں کو زیادہ نقصان ہوا ہے جس کے نتیجے میں 59 ہزار مکانات تباہ ہوگئے اور ڈیڑھ لاکھ سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

میئر بیجنگ کا کہنا ہے کہ بارش اور سیلاب کی وجہ سے کئی سڑکیں تباہ ہوگئیں اور 100 سے زائد فلائی اوورز کو نقصان پہنچا ہے۔


متعلقہ خبریں