ریچھ کو شادی میں شرکت کی دعوت یا بن بلایا مہمان ؟


کولوراڈو: امریکہ کی ریاست کولوراڈو میں ایک ریچھ شادی کی تقریب میں گھس آیا اور کھانے کی میز پر دھاوا بول دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست کولوراڈو کی ایک کاؤنٹی میں شادی کی تقریب کے دوران بن بلائے مہمان کی طرح ریچھ گھس آیا اور ایک میز پر چڑھ کر کھانے میں مصروف ہو گیا۔

دلہن نے دلچسپ اور خوفزدہ ماحول پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شادی کے دن پہلے بارش ہو گئی اور پھر تقریب کے دوران ایک ریچھ تقریب میں گھس آیا اور میٹھے سے سجی میز کو صاف کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ ریچھ نے میز پر سامنے ہی رکھے لیمن بار اور کینولیز کھائے اور انہیں کھانے کو نہیں ملے۔

ریچھ کے تقریب میں گھس آنے سے خوف و ہراس پھیل گیا تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے جلد ہی ریچھ کو تقریب سے باہر نکال دیا۔ ریچھ نے کھانے کے علاوہ کسی کو نقصان نہیں پہنچایا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں