ایم کیو ایم رہنما کنور نوید جمیل طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل


کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) رابط کمیٹی کے رکن کنور نوید جمیل کو طبیعت بگڑنے پر نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن میں 3 نئی سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ناظم حیدرآباد کنور نوید کو اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں وہ انتہائی نگہداشت کے شعبے میں زیرعلاج ہیں۔

ذرائع کے مطابق کنور نوید برین ہیمرج ہونے کے باعث گزشتہ کئی ماہ سے نجی اسپتال میں زیر علاج رہے تھے۔

کراچی میں بجلی فراہمی کا لائسنس ایک سے زائد کمپنیوں کو دیا جائے، ایم کیو ایم

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل کو طبیعت بہتر ہونے پر گھر منتقل کیا گیا تھا جہاں سے انہیں دوبارہ اسپتال لا کر داخل کرایا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں