ترکیے اور جاپان میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث 23 افراد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکیے کے مغربی صوبے ملاتیا میں 5 اعشاریہ 3 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ شدید زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں نے خوفزدہ ہو کر جان بچانے کے لیے عمارتوں سے چھلانگیں لگا دیں۔
عمارتوں سے چھلانگیں لگانے کے باعث 23 افراد زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کی عمرہ زائرین کو خصوصی ہدایت
دوسری جانب جاپان کے جزیدے ہوکائیڈو میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جرمن ریسرچ سینٹر کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کے شدت 6 ریکارڈ کی گئی۔ جس کی گہرائی 46 کلومیٹر تھی۔