بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 2 ارب 2 کروڑ ڈالر بھیجے

ڈالر

کراچی: بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے جولائی 2023 میں 2 ارب 2 کروڑ ڈالر وطن بھیجے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جولائی کی ترسیلات جون کے مقابلے میں 7 اعشاریہ 3 فیصد اور جولائی 2022 سے 19 اعشاریہ 3 فیصد کم ہیں۔

جولائی میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 48 کروڑ 67 لاکھ ڈالر، متحدہ عرب امارات سے ساڑھے 31 کروڑ ڈالر اور برطانیہ سے ساڑھے 30 کروڑ ڈالر بھیجے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 100 روپے کا یادگاری سکہ

امریکہ سے جولائی میں ترسیلات زر 23 کروڑ 81 لاکھ ڈالر آئیں۔


متعلقہ خبریں