‘کینیا سے ہار جائیں، پاکستان سے نہیں’، سابق بھارتی کرکٹر انیل کمبلے


بھارت کے سابق کرکٹر انیل کبملے نے رواں سال بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ کے پاک بھارت ٹاکرے سے متعلق اپنی ٹیم کو مشورہ دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سابق اسپنر انیل کمبلے نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ‘ہمارے زمانے میں یہ الفاظ عام تھے کہ “کینیا سے بھلے ہاریں لیکن پاکستان سے نہیں”۔

انیل کمبلے کا کہنا تھا کہ ‘اس وقت کھلاڑیوں پر حد سے زیادہ دباؤ ہوتا تھا، اب بھی ہوتا ہے لیکن اس وقت کرکٹرز پر سب کچھ منحصر تھا۔’

خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی صحافی وکرانت گپتا بھی اس بات کی طرف اشارہ کرچکے ہیں کہ بھارت کے مقابلے میں پاکستانی ٹیم بہت سیٹلڈ ہے۔

آئی سی سی ورلڈکپ، پاکستان انگلینڈ میچ کی میزبانی کرنے والے بھارتی اسٹیڈیم میں آگ لگ گئی

یہ بھی ذہن میں رہے کہ اگلے 2 ماہ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں تقریباً 5 مرتبہ میدان میں ٹکرائیں گی، یہ مقابلے رواں سال سری لنکا میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ اور بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈکپ میں ہوں گے۔

ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے میں پہنچنے کی صورت میں 2 بار یقینی طور پر پاک بھارت مقابلہ ہوگا جبکہ تیسری مرتبہ فائنل میں بھی پاک بھارت میچ ممکن ہے۔ اس کے علاوہ ورلڈکپ کے گروپ مرحلے میں بھی پاک بھارت میچ شیڈول ہے جبکہ ناک آؤٹ مرحلے میں بھی دونوں ٹیموں آپس میں ٹکرا سکتی ہیں۔


متعلقہ خبریں