سعودی عرب کے سفارت خانے نے ایران کے دارالحکومت تہران میں سات سال بعد دوبارہ کام کا آغاز کر دیا ہے۔
اس سے قبل ایران پہلے ہی جون کے اوائل میں ریاض میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول چکا ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے آئی آر این اے کا کہنا ہے کہ ایرانی وزارتِ خارجہ کے باخبر ذرائع کے مطابق ایران میں سعودی عرب کے سفارت خانے نے اتوار سے باضابطہ طور پر اپنی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے۔
سعودی عرب کا کابل میں سفارت خانہ بند
یاد رہے کہ مارچ میں چین کی ثالثی میں سعودی عرب اور ایران میں مذاکرات ہوئے جس میں سفارتی تعلقات بحال اور دونوں ممالک میں سفارت خانوں کو دوبارہ کھولنے پر اتفاقِ رائے کیا گیا تھا۔
دوسری جانب سعودی عرب کی جانب سے تہران میں سفارتخانے کے کام کے آغاز بارے سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی گئی ہے۔