نگران وزیراعظم کی ذمہ داری دی گئی تو قومی فرض سمجھ کر نبھاوں گا، جلیل عباس جیلانی

jalil abbas Gilani

سعودی عرب کی طرف سے عمرہ ویزا معطل کرنے کی خبریں،حقیقت سامنے آگئی


تمام اسٹیک ہولڈرز نے سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی کے نام پراتفاق کر لیا۔ 

مصدقہ ذرائع کے مطابق جلیل عباس جیلانی کا ملک کے نگران وزیراعظم بننے کا امکان ہے ، جلیل عباس جیلانی کی اہم سیاسی جماعتوں کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں ہوچکی ہیں۔

اہم شخصیت نگران وزیراعظم کی دوڑ میں مضبوط امیدوار بن گئے

ذرائع نے بتایا ہے کہ جیلانی کے نام پہ سب ذمہ داران کو کوئی اعتراض نہیں ہے، اس حوالے سے جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کی ذمہ داری دی گئی تو قومی فرض سمجھ کر نبھاوں گا۔

نگران وزیراعظم کیلئے جو نام بھیجا وہ معاشی ماہر ہے، راجہ ریاض

اس سے قبل یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ سابق سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نگران وزیراعظم کی دوڑ میں سب سے آگے اور مضبوط امیدوار بن گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جلیل عباس جیلانی کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کا امکان بھی ظاہر کیا گیا تھا۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے نگران وزیراعظم کیلئے نام فائنل کرلیا

دوسری جانب اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا ہےکہ ہماری پوری کوشش ہے کہ وزیراعظم کے ساتھ نگران کا نام فائنل کریں۔ اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف اور راجہ ریاض کی ملاقات آج متوقع تھی جو کہ ملتوی ہوگئی ہے۔

 


متعلقہ خبریں