نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا رہنما مہیش بگھیل آخری رسومات کے دوران زندہ ہو گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بی جے پی کے سابق مقامی صدر مہیش بگھیل اسپتال میں مختصر علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے تھے تاہم آدھے گھنٹے بعد ہی جب آخری رسومات کے دوران انہوں نے آنکھیں کھول دیں۔
حکمراں جماعت بی جے پی کے سابق مقامی صدر مہیش بگھیل کے انتقال کرجانے کی خبر سن کر پارٹی کارکنان کے ساتھ ساتھ رہنما بھی جمع ہوگئے تھے اور آخری رسومات کی ادائیگی جاری تھی۔
مہیش بگھیل کی آخری رسومات کی تیاریاں جاری تھیں اور جب انہیں شمشان گھاٹ لے جایا گیا تو چتا جلانے سے کچھ لمحے پہلے بی جے پی رہنما کے جسم میں حرکت ہوئی اور انہوں نے آنکھیں کھول دیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت، ہریانہ، ہندو مسلم فسادات جاری، مسلمان نقل مکانی پر مجبور
بی جے پی کے رہنما کے اہلخانہ سمیت شرکا کی خوشی اور حیرت کے ملے جلے جذبات دیکھنے کو ملے۔ مہیش بگھیل کو دوبارہ اسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں آکسیجن دی گی اور اب وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مہیش بگھیل پھیپھڑوں کے شدید انفیکشن کا شکار ہیں اور اس وقت ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم کی زیر نگرانی میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہیں۔