اتحادی حکومت نے جو معاشی بوجھ ڈالا واپس لے، سراج الحق


لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت نے جو معاشی بوجھ ڈالا واپس لے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم چاہتی ہے نگران وزیر اعظم اور کابینہ 100 فیصد غیرجانبدار ہو جبکہ نگران حکومت کی اولین ذمہ داری صاف اور شفاف الیکشن کا انعقاد ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت نے عوام پر جو معاشی بوجھ ڈالا ہے وہ جاتے ہوئے اسے واپس لے جبکہ بجلی، گیس، پیٹرول، اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو اپریل 2022 کی سطح پر لایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پانچ سال میں اٹے کی قیمت میں 400 فیصد ہوشربا اضافہ

سراج الحق نے کہا کہ حکمران جماعتوں نے مہنگائی کے خلاف ریلیاں نکالیں لیکن اب خاموش ہیں۔ حکمرانوں کے جھوٹے نعرے لوگوں کو مطمئن نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں ظالموں اور لٹیروں کا احتساب ہو گا۔


متعلقہ خبریں