نگران وزیر اعظم کون بنے گا اس حوالے سے کئی نام سامنے آئے ہیں ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری، نیشنل پارٹی کی جانب سے جسٹس ریٹائرڈ شکیل بلوچ کا نام تجویز کیا گیا ہے۔
مشاورت مکمل، نگران وزیر اعظم پاکستانی ہوگا، راجہ ریاض
ذرائع کے مطابق حفیظ شیخ، شاہد خاقان عباسی، جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کا نام بھی زیر غور ہے۔
فواد حسن فواد، رؤف شیخ، ذوالفقار مگسی کے ناموں پر بھی غور جاری ہے۔
کون بنے گا نگران وزیراعظم ؟ نام فائنل کر لیا گیا
کچھ حلقوں کی جانب سے محسن نقوی کا نام بھی بطور نگران وزیراعظم تجویز کیا گیا ہے۔ڈاکٹر عشرت العباد کا نام بھی نگران وزیراعظم کیلئے زیر غور ہے۔
یاد رہے کہ وزیر اعظم شہبازشریف پہلےہی اعلان کرچکے ہیں کہ قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس کل صدر مملکت کو بھیج دی جائیگی۔