مسجد الحرام کے امام وخطیب ممتازعالم دین شیخ ڈاکٹربندربلیلہ کے والدکا انتقال


مسجد الحرام کے امام وخطیب ممتازعالم دین شیخ ڈاکٹربندربلیلہ کے والد وفات پا گئے۔

سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ ممتازعالم دین شیخ ڈاکٹر بندر بلیلہ کے والدکی وفات آج صبح سویرے مختصرعلالت کے بعد ہوئی۔

مسجد الحرام میں بعد نماز ظہر ان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی اور تدفین مولا قبرستان میں کی جائے گی۔

یاد رہے کہ شیخ ڈاکٹر بندر بلیلہ 2013ء سے مکہ مکرمہ کے امام و خطیب ہیں، وہ اسلامی علوم کے ماہر اور طائف یونیورسٹی کے معاون پروفیسر بھی ہیں۔


متعلقہ خبریں