نگران وزیراعظم کے نام کا فیصلہ آج رات 10 بجے تک ہو جائے گا، رانا ثنا اللہ


وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کے حوالے سے فیصلہ آج رات 10 بجے تک ہوجائے گا.

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے نگران وزیراعظم کے نام کے اعلان سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) مولانا فضل الرحمان نے کہہ دیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف جو فیصلہ کریں گے انہیں منظور ہوگا۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے کامران ٹیسوری کا نام دیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی بھی ایک دو نام دے گی۔ آئین اور قانون کے مطابق فیصلے ہوں گے۔ آج شام یا کل تک نگران وزیراعظم کا نام شاید فائنل ہوجائے۔

کون بنے گا نگران وزیراعظم ؟ نام فائنل کر لیا گیا

عام انتخابات سے متعلق انہوں نے کہا کہ آئین میں ہے کہ 2017 میں جو مردم شماری ہوئی اس پر دوسرا الیکشن نہیں ہوسکتا۔ حلقہ بندیوں میں 20 دن لگتے ہیں، اس میں کئی ماہ والی تو بات نہیں ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ آرمی چیف کا احسان کا بدلہ احسان سے متعلق تھا جو مناسب تھا۔ آرمی چیف نے دہشتگردوں سے متعلق بہترین بیان دیا، انہوں نے واضح کردیا کہ دہشت گردوں سے مذاکرات قابل قبول نہیں۔


متعلقہ خبریں