انضمام الحق ایک بار پھر پاکستان کرکٹ ٹیم کےچیف سلیکٹر مقرر

inzamam ul haq

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر کا اعلان کردیا گیا


انضمام الحق کو ایک بار پھر پاکستان کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی  کی مینجنمنٹ کمیٹی نے قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز کھلاڑی انضمام الحق کو چیف سلیکٹر مقرر کیا، انہیں نیشنل مینز چیف سلیکٹر مقرر کیا گیا ہے۔

ورلڈ کپ سے پہلے تمام ٹیموں کو بڑا ریلیف

ذرائع کا کہنا ہے کہ چارج لینے کے بعد انضمام الحق افغانستان کے خلاف سیریز اور ایشیا کپ کے لیے پاکستانی ٹیم منتخب کریں گے۔

سلیکشن کمیٹی کے قیام کے بعد سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان ہوگا جس میں وائٹ بال اور ریڈ بال کیٹگریز ختم کر کے کھلاڑیوں کے معاوضوں میں 100 فیصد سے زائد اضافے کی تجویز ہے۔


متعلقہ خبریں