پاکستان میں یومیہ ساڑھے 15 ہزار بچوں کی پیدائش


ادارہ شماریات نے ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کی منظوری کے ساتھ پاکستان کی آبادی سے متعلق اعداد و شمار بھی جاری کردیے ہیں، جن کے مطابق ملک کی کل آبادی 24 کروڑ 14 لاکھ 90 ہزار تک پہنچ گئی ہے اور اس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق 2017 میں ملک کی آبادی 20 کروڑ 76 لاکھ 80 ہزار تھی جو 2023 میں 24 کروڑ 14 لاکھ 90 ہزار تک جا پہنچی،چھ سالوں 2017سے2023کے درمیان ملکی آبادی میں 3 کروڑ 38 لاکھ نفوس کا اضافہ ہوا۔

ڈیجیٹل مردم شماری پر 34 ارب روپے خرچ ہوئے ، اسحق ڈار

چھ سالوں میں 2190 دن بنتے ہیں اور اگر 3 کروڑ 38 لاکھ کو 2190 سے تقسیم کیا جائے تو روزانہ پیدا ہونے والے افراد کی تعداد 15 ہزار 438 بنتی ہے یعنی پاکستان میں گزشتہ چھ سالوں میں یومیہ ساڑھے 15 ہزار بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں