مختلف شہروں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

rain latest report

محکمہ موسمیات نے آزادکشمیر، خطہ پوٹھوہار، پنجاب، خیبر پختونخوااورگلگت بلتستان میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

اسلام آبادمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

راولپنڈی، اٹک، خوشاب، میانوالی، سرگودھا، منڈی بہا ؤالدین، حافظ آباد، فیصل آباد، جہلم، چکوال،سیالکوٹ، نارووال، لاہور اور گوجرانوالہ میں بارش کاامکان ہے۔

گجرات، مری اورگلیات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ سندھ کے سا حلی علا قوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔

پشاور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بالاکوٹ، مالاکنڈ، مردان، بنوں،لکی مروت، کرک، وزیرستان، سوات، دیر،کرم، کوہستان اور کو ہا ٹ میں بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم گرم اور مر طوب رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں