ٹریک بالکل ٹھیک تھا، ٹرین ڈرائیور کا انکشاف

train

حادثے کا شکار مسافر ٹرین کے ڈرائیور نے اہم انکشافات کردئیے


حادثے کا شکار ہزارہ ایکسپریس کے ڈرائیور نے کہا ہے کہ ٹریک بالکل ٹھیک تھا، ٹرین کی 10 بوگیاں حادثے کا شکار ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈرائیور راشد منہاس کا مزید کہنا ہے کہ ٹرین 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر تھی۔

چھٹی والے دن کہاں کہاں بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

حادثے کے مقام پر رفتار کی حد 105 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر ہے۔ ٹرین کی مجموعی طور پر 19 بوگیاں تھیں۔

دوسری جانب  ٹرین حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 30 ہوگئی ہے۔

ڈی سی او ریلویز محسن سیال کا کہنا ہے کہ حادثے میں 120 سے زائد مسافروں زخمی ہیں۔


متعلقہ خبریں