ایکنک اجلاس، 110 ارب روپے سے زائد کے منصوبوں کی منظوری

ecnec

وفاقہ حکومت نے جاتے جاتے اربوں روپے کے منصوبوں کی منظوری دیدی


وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس ہوا جس میں  110 ارب روپے سے زائد کے منصوبوں کی منظوری دی گئی ۔

اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کرنے کی منظوری دی گئی۔

15فروری سے پہلے الیکشن ہوتے نظر نہیں آ رہے ، کنوردلشاد

اجلاس میں پنجاب میں ڈریمز پراجیکٹ ون منظور کر لیا گیا ،پنجاب میں ڈریمز پراجیکٹ کیلئے 64.48ارب روپے منظور کیے گئے ہیں۔ڈریمز پراجیکٹ ماحولیات کی بہتری کیلئے ہے۔

وزیر اعظم کے سولر پروگرام میں اسلام آباد کو بھی شامل کرنے کی منظوری  دی گئی،کراچی کے مضافاتی علاقوں کی بہتری کیلئے 18.80 ارب منظور کر لئے گئے۔

چھٹی والے دن کہاں کہاں بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

ایکنک اجلاس میں گلگت بلتستان میں دیہی ترقی کیلئے 16.26 ارب ،سیالکوٹ سے امین آباد تک 65 کلومیٹر روڈ کی تعمیر کیلئے 10.28 ارب منظورکرلئے گئے۔


متعلقہ خبریں