مشترکہ مفادات کونسل نے نئی مردم شماری کا معاملہ موخر کر دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں نئی ڈیجیٹل مردم شماری پر غور کیا گیا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے نگران وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزراء احسن اقبال، سعد رفیق، نوید قمر اور متعلقہ وزارتوں کے وفاقی سیکرٹریز نے اجلاس میں شرکت کی ، تاہم پرواز تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے وزیر اعلیٰ بلوچستان شریک نہیں ہوئے۔
مشترکہ مفادات کونسل نے بجلی پیداوار کا طویل مدتی پلان منظور کرلیا
ذرائع کے مطابق شماریات بیورو کی جانب سے مشترکہ مفادات کونسل کو مردم شماری پر بریفنگ دی گئی جس کے بعد مشترکہ مفادات کونسل نے ملک میں نئی مردم شماری سے متعلق فیصلہ مؤخر کر دیا۔