آزاد کشمیر، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب اوربالائی خیبر پختونخوا میں بارش کا امکان

بارش (rain)

محکمہ موسمیات نے آزاد کشمیر، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب اوربالائی خیبر پختونخوا میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

اسلام آبادمیں گرج چمک کے ساتھ مزید موسلادھار بارش جبکہ گوجرانوالہ، گجرات،مری اورگلیات میں موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

بارکھان، ژوب، خضدار اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، راولپنڈی، اٹک، میانوالی، جہلم، چکوال،سیالکوٹ، نارووال اور لاہورمیں بھی بارش متوقع ہے۔

سندھ کے سا حلی علا قوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش جبکہ پشاور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بالاکوٹ، مالاکنڈ، مردان، صوابی،سوات اوردیرمیں بارش کا امکان ہے۔

کرم، کوہستان، کو ہا ٹ، نو شہرہ اور گر دو نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم گرم اور مر طوب رہے گا۔


متعلقہ خبریں