وزارت منصوبہ بندی نے 2023 میں ہونے والی پہلی ڈیجیٹل آبادی اور ہاؤسنگ مردم شماری کی منظوری کیلئے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کیلئے سمری ارسال کر دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری منصوبہ بندی ظفرعلی شاہ نے نئی مردم شماری کے نتائج مرتب کرنے کا گرین سگنل دے دیا ہے، مردم شماری کی مشترکہ مفادات کونسل سے منظوری لازمی ہے۔
مردم شماری میں اب تک کے اعداد و شمار جاری
ذرائع نے مزید بتایا کہ شماریات بیورو نے ڈیجیٹل آبادی اور ہاؤسنگ کی مردم شماری کے نتائج مرتب کر لیے ہیں، چاروں وزرائے اعلیٰ کو مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں مدعو کیا جائے گا، وزیر اعظم اجلاس بلانے کا فیصلہ وزرائے اعلیٰ کی مشاورت سے کریں گے۔