لاٹری ٹکٹ نے خاکروب خواتین کو کروڑ پتی بنا دیا


کیرالہ: بھارت میں 11 خاکروب خواتین کو لاٹری کے ٹکٹ نے راتوں رات کروڑ پتی بنا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ کی 11 خاکروب خواتین نے 25، 25 روپے جمع کر کے لاٹری ٹکٹ خریدا اور 10 کروڑ روپے کا جیک پاٹ جیت لیا۔

خاکروب خواتین نے جون میں لاٹری ٹکٹ خریدنے کے لیے پیسے اکٹھے کیے اور پھر گذشتہ ہفتے ہی ان کی 10 کروڑ روپے یعنی 12 لاکھ امریکی ڈالر کی لاٹری لگ گئی۔

ٹکٹ جیتنے والی خاکروب خواتین کیرالہ کے علاقے ملاپورم ضلع کے پارپنانگڈی قصبے کے گھروں سے کوڑا اکٹھا کرتی تھیں اور انہیں اس کام کے عوض عام طور پر روزانہ تقریباً 250 روپے اجرت ملتی۔

یہ بھی پڑھیں: برازیل میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن، 44 ملزمان مارے گئے

گزشتہ ماہ خواتین کے اس گروپ نے ”مون سون بمپر پرائز لاٹری“ کے لیے 250 روپے کا ٹکٹ لینے کا فیصلہ کیا اور قرعہ اندازی پر انہیں لاٹری جیتنے کی اطلاع ملی تو انہیں یقین ہی نہیں آیا۔

لاٹری ٹکٹ خریدنے کے لیے 9 خواتین نے 25، 25 روپے جمع کیے تھے جبکہ 2 خواتین نے ساڑھے 12، ساڑھے 12 روپے کا حصہ ملایا تھا اور طے کیا گیا تھا کہ اگر انعام نکلا تو رقم اسی حساب سے تقسیم ہو گی۔


متعلقہ خبریں