پی ٹی آئی نے راجہ ریاض، نور عالم سمیت مزید 13 ارکان کو پارٹی سے نکال دیا

raja riaz

پاکستان تحریک انصاف نے راجہ ریاض، نور عالم سمیت مزید 13 ارکان کو پارٹی سے نکال دیا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق رمیش کمار ، نزہت پٹھان، وجیہہ قمراور سردار ریاض مزاری کو بھی پارٹی سے نکال دیا گیا ہے جبکہ رانا قاسم نون کی بھی پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی ہے۔

سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالہی کیخلاف چودھری افگن فاروق وعدہ معاف گواہ بن گئے

تحریک انصاف نے نواب شیر، مخدوم زادہ باسط احمد سلطان، افضل ڈھانڈلہ اور عبدالغفار وٹو کو بھی پارٹی سے نکال دیا ہے، عبدالغفار وٹو، عامر طلال گوپانگ اور احمد حسین دہر کی بھی پارٹی رکنیت ختم کر دی گئی ہے ۔

پارٹی چھوڑنے والوں کو برطرفی کے نوٹسز جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق تمام رہنماوں کو کسی بھی طرح سے پارٹی کا نام اور عہدہ استعمال کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

گھر بنانے والے افراد کیلئے بری خبر ، سریا مزید مہنگا ہو گیا

تحریک انصاف نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر ملک شوکت کو بھی شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے  2دن کے اندر وضاحت طلب کی ہے،جبکہ شوکت علی کو مجاز اتھارٹی کے علم میں لائے بغیر نئی پارٹی اجلاس میں شرکت پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں