گھروں کی تعمیر، بینکوں کی جانب سے قرضوں کے اجراء میں جون کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

house

گھروں کی تعمیرکیلئے بینکوں کی جانب سے قرضوں کے اجراء میں جون کے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جون میں گھروں کی تعمیرکیلئے بینکوں کی جانب سے212 ارب روپے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے جو گزشتہ سال جون کے مقابلہ میں 5.8 فیصدزیادہ ہے۔

نوکریاں ہی نوکریاں، بیروزگار افراد کو خوشخبری سنا دی گئی

گزشتہ سال جون میں گھروں کی تعمیرکیلئے بینکوں کی جانب سے 201 ارب روپے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے تھے۔

اعدادوشمارکے مطابق مئی کے مقابلہ میں جون میں گھروں کی تعمیرکیلئے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں ماہانہ بنیادوں پرمعمولی کمی ریکارڈکی گئی۔

پورا ہفتہ مون سون بارشوں کی پیشگوئی

مئی میں گھروں کی تعمیرکیلئے بینکوں کی جانب سے 213 ارب روپے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے جو جون میں کم ہوکر212 ارب روپے ہوگئے ۔


متعلقہ خبریں