پورا ہفتہ مون سون بارشوں کی پیشگوئی

Rain

صوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں7 اگست تک مون سون بارشیں متوقع ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کی شدت میں کمی کے امکانات ہیں۔

پنجاب کےدریاؤں میں سیلابی صورتحال نارمل ہو رہی ہے، تربیلا، چشمہ اورکالا باغ کے مقام پر پانی کا بہاؤ نارمل ہے۔

بارشیں، لینڈ سلائیڈنگ، ڈیم ٹوٹ گیا

جسڑ، شاہدرہ، بلوکی، دریائے جہلم اور چناب میں بھی پانی کا بہاؤ نارمل ہے جب کہ دریائےستلج میں ہیڈ سلیمانکی اور اسلام کے مقام پرنچلےدرجےکاسیلاب ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ 4 سے6 اگست کے دوران دریائےجہلم میں منگلا کے مقام پر اونچے درجےکے سیلاب کا خدشہ ہے۔


متعلقہ خبریں