باجوڑ حملہ بڑی انٹیلی جنس ناکامی ہے ، مولانا فضل الرحمن


جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ باجوڑ حملہ ایک بڑی انٹیلیجنس ناکامی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ  پوری قوم ریاستی اداروں کی طرف دیکھ رہی ہے۔ پاکستان میں 26 انٹیلیجنس ادارے ہیں وہ کہاں غائب ہیں۔

مولانا فضل الرحمن کی حکومتی وفد سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

مولانا فضل الرحمٰن نے مزید کہا کہ  کیا مجھے اعتماد  دلایا جا سکتا ہے  کہ ریاست میری جان کی حفاظت کرسکتی ہے یا نہیں؟ ریاست کیا صرف ٹیکس وصول کرے گی اورجان اور مال کی حفاظت نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ باجوڑ جیسے واقعات کے ذریعے جے یو آئی  کا عوام سے رابطہ توڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس نوعیت کے اقدامات سے ہماری پارٹی کا راستہ نہیں روکا جا سکتا۔


متعلقہ خبریں