باجوڑ دھماکہ ،بم ڈسپوزل یونٹ کی تحقیقات مکمل ، اہم انکشافات

bajore blast

باجوڑ دھماکہ بم ڈسپوزل یونٹ کی تحقیقات مکمل اہم انکشافات


باجوڑ میں جے یو آئی کے ورکرز کنونشن میں ہونے دھماکے سے متعلق بم ڈسپوزل یونٹ کی تحقیقات مکمل ہو گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بی ڈی یو ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات سے پتہ چلا کہ دھماکہ خودکش تھا۔

باجوڑ دھماکہ ،10 شدید زخمی افراد پاک فوج کے دو ہیلی کاپٹر میں پشاور منتقل

دھماکے میں 12 کلوگرام تک بارودی مواد استعمال کیا گیا،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے بال بئیرنگ برآمد ہوئے ہیں۔

دھماکہ میں ہائی ایکسپلوسیو میٹریل استعمال کیا گیا۔دوسری جانب ڈی پی او نظیر خان کا کہنا ہے کہ  ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکہ خودکش تھا۔خودکش بمبار نے اسٹیج کے قریب خود کو اُڑایا۔


متعلقہ خبریں