ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان

Rain

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

زیریں خیبر پختونخوا ، شمال مشرقی بلو چستان ، شمال مشرقی وسطی، جنوبی پنجاب اور خطہ پوٹھوہار میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے، ملک کے دیگر علا قوں میں موسم گرم اور مر طوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان اور بالائی سندھ میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش لاہور (گلشن راوی 156، شاہی قلعہ 147، قرطبہ چوک 109، نشتر ٹاؤن 107، لکشمی چوک 101، جوہر ٹاؤن 96، تاج پورہ 82، اقبال ٹاؤن 60، اپر مال، سمن آباد 44، مغلپورہ42، گلبرگ 35، سٹی 34، فرخ آباد 27، چوک ناخدا 24، ایئرپورٹ 14)، اسلام آباد (سید پور 98، گولڑہ 79، زیرو پوائنٹ 75، بوکرا 62، ائیر پورٹ 7) ملی میٹر ہوئی۔

راولپنڈی (شمس آباد 72، چکلالہ 54)، حافظ آباد 69، گوجرانوالہ 68، خانیوال 64، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 43، سٹی28)، منڈی بہاؤالدین، گجرات 27، مری 23، ساہیوال، قصور 20، بہاولنگر، نارووال 15، ملتان (ایئرپورٹ) ، اٹک 10، جھنگ 8، اوکاڑہ، نور پور تھل 5، فیصل آباد، سرگودھا 3، ڈی جی خان 2، جہلم، منگلا، جوہر آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، کوٹ ادو ایک ملی میٹر ہوئی۔


متعلقہ خبریں