کرسٹیانو رونالڈو کو دیکھ کر بچہ خوشی کے آنسو نہ روک سکا


اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے ایک اور مداح کی خواہش پوری کر دی ہے۔

سعودی کلب النصر کے کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے فرانسیسی کلب کے ساتھ جاپان میں دوستانہ میچ کھیلنے کے بعد اپنی شرٹ پر دستخط کر کے ایک بچے کو دے کر اس کی خواہش پوری کر دی۔

رونالڈو نے پھر اسلامی طرز اپنا کر مداحوں کے دل جیت لئے

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چھوٹا بچہ کرسٹیانو رونالڈو کو اتنے قریب دیکھ کر حیران رہ گیا اور اپنے پسندیدہ کھلاڑی کو دیکھ کر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکا اور رو پڑا۔

بچے کی اس محبت اور آنسوؤں نے کرسٹیانو رونالڈو کو اسے گلے لگانے پر مجبور کر دیا،بچے نے 38 سالہ اسٹار فٹبالر سے اپنی قمیض پر دستخط کرنے کا کہا جس کو کرسٹیانو رونالڈو نے فوراً مان لیا۔اس موقع پر فٹبالر نے بچے کے پاس کھڑے ہو کر اس سے گفتگو بھی کی۔


متعلقہ خبریں