پی ٹی آئی ارکان سے پارلیمنٹ لاجز خالی کروانے کیلئے آپریشن

پارلیمنٹ لاجز

 پی ٹی آئی ارکان سے پارلیمنٹ لاجز خالی کروانے کیلئے آپریشن شروع کر دیا گیا

سی ڈی اے کے عملے نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کا سامان اور اہلخانہ کو باہر نکال کر لاج خالی کرا دیا ، جس کے بعد عملے نے لاج کو تالے لگا دیئے، عالیہ حمزہ کے سامان کی فہرست بھی تیار کی گئی، پی ٹی آئی کی خاتون رہنما اس وقت جیل میں ہیں۔

پارلیمنٹ لاجز انتظامیہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ  تحریک انصاف کی خاتون رہنما عالیہ حمزہ کا لاج سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی ہدایات پر خالی کرایا گیا ہے۔

پارلیمنٹ لاجز میں منشیات کا استعمال ہوتا ہے،مولانا عبدالاکبر چترالی

انتظامیہ نے مزید کہا کہ عالیہ حمزہ کی رہائشگاہ کسی اور رکن کو الاٹ کی گئی ہے، پی ٹی آئی کے ارکان کو لاجز خالی کرنے کے نوٹس جاری کئے جا چکے ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں