کولمبو میں پاکستان اور سری لنکا کے خلاف کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی بیٹر سعود شکیل نے تاریخ رقم کر دی ہے۔
سعود شکیل کیرئیر کے ابتدائی سات ٹیسٹ میچز میں ففٹی کرنے والے پہلے بیٹر بن گئے، اس سے قبل یہ ریکارڈ صرف چھ میچز تک تھا۔
کولمبو ٹیسٹ، عبداللہ شفیق کی شاندار سنچری
پاکستانی بیٹر نے یہ ریکارڈ قائم کرکے سعید احمد، سنیل گواسکر، برٹ سٹکلیف اور باسل بچر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے،ان چاروں بیٹرز نے ابتدائی 6 ٹیسٹ میچز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔
دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں سعود شکیل نے 57 رنز بنائے اور وہ فرنینڈو کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے، سری لنکا کی پہلی اننگز پر پاکستان کو 178 رنز کی برتری حاصل ہو چکی ہے۔