ٹک ٹاک نے پلیٹ فارم کو تبدیل کرتے ہوئے ٹیکسٹ فیچر پیش کردیا

tik tok

ٹک ٹاک نے پلیٹ فارم کو تبدیل کرتے ہوئے اس میں ٹیکسٹ فیچر کو پیش کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک کو 2016 میں متعارف کرایا گیا تھا اور اس نے پلیٹ فارم پر صرف مختصر ویڈیوز کو گانوں اور موسیقی کے ساتھ شیئر کرنے کی وجہ سے مقبولیت حاصل کی۔

واٹس ایپ نے گروپ کالز کے فیچر میں بڑی تبدیلی کر دی

ٹک ٹاک نے ٹوئٹر، فیس بک، انسٹاگرام اور اسنیپ چیٹ سمیت تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو شارٹ ویڈیو فیچرز متعارف کرانے پر مجبور کیا لیکن اب خود ٹک ٹاک انسٹاگرام، فیس بک اور ٹوئٹر کی طرح ٹیکسٹ فیچر متعارف کرانے پر مجبور ہوگیا ہے۔

ٹک ٹاک نے اپنی تاریخ میں پہلی بار ٹیکسٹ فیچر متعارف کرادیا لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ پلیٹ فارم نے مذکورہ فیچر کو بھی متعدد نئے ٹولز کے ساتھ پیش کیا ہے۔

واٹس ایپ صارفین کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا گیا

نئے فیچر کے تحت صارفین ایک ہزار الفاظ پر مبنی پوسٹ کرنے کے اہل ہوں گے اور پوسٹ میں صارفین لوکیشن سمیت دیگر معلومات بھی شامل کر سکیں گے۔

 


متعلقہ خبریں