چینی وزیر خارجہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا


چینی وزیر خارجہ چِن گینگ کو تقرری کے 7 ماہ سے بھی کم عرصے میں عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے ۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق نئے وزیر خارجہ حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی کے فارن افیئرز چیف وانگ ای ہوں گے، یاد رہے کہ  وہ پہلے بھی اس عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔

سعودی ریال اور اماراتی درہم کا ریٹ آج کیا رہا؟جانئے

عہدے سے ہٹائے جانے والے 57 سالہ وزیر خارجہ چن گینگ کو آخری بار 25 جون کو عوامی سطح پر دیکھا گیا تھا۔

دوسری جانب  چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی شنہوا نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ چین کے اعلیٰ ترین قانون ساز ادارے نے وانگ ای کو وزیر خارجہ مقرر کرنے کے حق میں ووٹ دیا ہے اور چن گینگ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں