جیب کتروں سے ہوشیار رہیں ، کراچی ایئر پورٹ پر بینرز آویزاں کر دیئے گئے


کراچی ائیرپورٹ پر جیب کٹنے اور چوری کی وارداتیں بڑھ جانے کے بعد مسافروں کو جیب کتروں سے ہوشیار رکھنے کے لیے  بینرز آویزاں کردیئے گئے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ائیر پورٹ کے لاؤنجز، بیرونی انتظار گاہ اور کار پارکنگ میں جیب کٹنے اور چوری کی وارداتیں بڑھ گئی ہیں ، مٹھائی اور دیگر اشیاء کھلا کر مسافروں کو لوٹنے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
سول ایوی ایشن کی جانب سے آویزاں کیے گئے پیغامات میں جیب کتروں سے ہوشیار رہیں ، مسافر اپنے سامان کی خود حفاظت کریں ، جیسے پیغامات درج ہیں۔

دوسری جانب ان جملوں کو سوشل میڈیا پر مضحکہ خیز قراردیا جا رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ  اس قسم کے بینرز کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا بدترین تعارف ہیں جو سکیورٹی سسٹم کی کمزوری کو ظاہر کر رہے ہیں ۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں