چیئرمین پی ٹی آئی پر عدالت میں پانی کی بوتل پھینک دی گئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد آمد پر شدید دھکم پیل ہوئی ، پی ٹی آئی کے حامی وکلاء نے نعرے بازی کی۔
چیرمین پی ٹی آئی اپنی گاڑی سے اتر کر جج ہمایوں دلاور کی عدالت جارہے تھے، جب کسی نے ان کے اوپر پانی کی بوتل پھینک دی تاہم وہ بوتل لگنے سے بچ گئے۔
خاتون جج دھمکی کیس ، چیئرمین پی ٹی آئی نے عدالت میں معافی مانگ لی
واقعے کے بعد صحافیوں کو بھی عدالت کے اندر جانے سے روک دیا گیا۔