اسلام آباد میں پلاسٹک کی اشیا کے استعمال اور کاروبار پر مکمل پابندی عائد


وزارت موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیتی کوآرڈینیشن نے یکم اگست سے اسلام آباد کی حدود میں ایک مرتبہ استعمال ہونے والی پلاسٹک کی اشیاء کے استعمال اور کاروبار پر مکمل پابندی عائد کردی ہے ۔

وزارت کے ذرائع کے مطابق وزارت نے سنگل یوز پلاسٹک کی اشیا کے استعمال، تیاری، درآمد، تقسیم، فروخت، فراہمی، ذخیرہ اندوزی، خریدو فروخت پر پابندی عائد کردی ہے۔

پشاور، کم وزن روٹی فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 72 نانبائی گرفتار

ان میں پلاسٹک کی کراکری،چینی کانٹا، چاقو، چمچ، پلاسٹک کٹلری، ڈھکن والے کنٹینر، باکس، کپ، پلیٹ، پیالے سمیت فوری کھانے یا مشروب سے متعلقہ پلاسٹک فوڈ، سروس کے سامان پر پابندی شامل ہے،

خلاف ورزی کرنے والوں پر ایک ہزار سے 10 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

لاہور، بیرون ملک مقیم تاجر سے 5 کروڑ بھتہ مانگنے والا سوتیلا بھائی نکلا

وزارت کے مطابق ان اشیا کے پروڈیوسرز اور درآمدکنندگان کی جانب سے خلاف ورزی پر دس لاکھ روپے ، دکاندار، ہاکر، سٹاک ہولڈر اور سپلائر کو دس ہزار روپے جبکہ خریدار کو ایک ہزار روپے تک جرمانہ کیا جائے گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں