لبنان: صحافی اور سابق وزیر لائیو پروگرام میں لڑ پڑے، ویڈیو وائرل


بیروت: لبنان میں صحافی اور سابق وزیر لائیو پروگرام میں بحث کے دوران لڑ پڑے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لبنان کے ایک ٹی وی چینل میں انتخابات کے حوالے سے بحث جاری تھی کہ سابق وزیر نے صحافی کو پانی سے بھرا گلاس دے مارا۔

سابق وزیر وئام وھاب کی جانب سے گلاس پھینکے جانے پر صحافی سائمن ابو فاضل اپنی نشست سے اٹھ گئے اور سابق وزیر کے ساتھ گتھم گتھا ہو گئے۔ اسٹوڈیو میں موجود لوگوں نے فوری طور پر بیچ بچاؤ کرایا۔

صحافی ابو فاضل وکیل اور سیاسی تجزیہ کار جوزف ابو فاضل کے بھائی ہیں اور وہ چند منٹوں تک جاری رہنے والے جھگڑے کے نتیجے میں معمولی زخمی ہوئے۔

اسٹوڈیو میں موجود دو نامہ نگاروں اور ان کے ساتھ موجود افراد کے منتشر ہونے پر جھگڑا ختم ہوا تاہم اسٹوڈیو کے باہر سابق وزیر کے محافظوں نے ابو فاضل کو مارا تو اس کے بعد یہ معاملہ ایک قانونی شکل اختیار کرگیا ہے۔


متعلقہ خبریں