چودھری پرویز الٰہی کو جیل میں بی کلاس کی سہولت دے دی گئی

پرویز الہٰی

چودھری پرویزالہٰی کو اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بی کلاس کی سہولت فراہم کر دی گئی،سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو کیمپ جیل میں فراہم کی گئی سہولت اڈیالہ جیل میں بھی مل گئی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو کیمپ جیل لاہور میں بھی بی کلاس دی گئی تھی، سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے جیل میں بی کلاس نہ ملنے پر عدالت سے رجوع کیا تھا۔

فرش پر کیڑے رینگتے ہیں کوئی سہولت فراہم نہیں کی جا رہی،چودھری پرویزالٰہی

جس پر عدالت نے چودھری پرویز الٰہی کو جیل میں بی کلاس کی سہولت دینے کا حکم دیا تھا، واضح رہے کہ چودھری پرویزالہٰی کو 30 روز کیلئے نظربندی کے احکامات پر اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں