اہم سیاسی شخصیت پیپلز پارٹی میں شامل


کراچی: سندھ سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنما غوث بخش مہر بیٹے سمیت پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔

گرینڈ ڈیمو کریٹ الائنس کے رہنما غوث بخش مہر اور ان کے بیٹے سابق ضلع ناظم عارف مہر پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔ دونوں رہنماؤں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کی تصدیق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کر دی۔

غوث بخش مہر اور عارف مہر نے کراچی میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر غوث بخش مہر نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں اور کوشش کریں گے کہ دیگر دوستوں کو بھی جلد پیپلز پارٹی میں شامل کریں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈبل سواری پر پابندی عائد

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں سب مل کر پیپلز پارٹی کو مزید مضبوط کریں گے اور غوث بخش مہر جلد آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ غوث بخش مہر کو پیپلز پارٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ غوث بخش مہر پیپلز پارٹی کے بہت پرانے ساتھی ہیں۔


متعلقہ خبریں