اسٹیٹ بینک کا پہلی مرتبہ ڈیجیٹل کرنسی لانچ کرنے کا پلان

اسٹیٹ بینک

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد  کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کا پہلی مرتبہ ڈیجیٹل کرنسی لانچ کرنے کا پلان ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ مختلف بینکوں نے ڈیجیٹل کرنسی کے حوالے سے کام شروع کر دیا ہے،سینٹرل بینک ڈیجیٹل کرنسی کے حوالے سے کام کررہا ہے۔

اسٹیٹ بینک کا ہنگامہ اجلاس، شرح سود میں اضافہ

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ سب سے پہلے ا سٹیٹ بینک ڈیجیٹل کرنسی کے حوالے سے اپنی استعداد کار کو بڑھایا جائے گا۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل کرنسی پر پہلے ا سٹیٹ بینک کا موقف مختلف تھا، کرپٹو کرنسی پر بریفنگ کے دوران اسٹیٹ بینک حکام نے اس کی مخالفت کی تھی،انہوں نے کہاکہ شکر ہے کہ اب اسٹیٹ بینک خود اس پر کام کررہا ہے۔


متعلقہ خبریں