ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

rain latest report

خیبر پختونخوا اور سندھ میں آندھی،تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ آزاد کشمیر، خطہ پوٹھوہار،پنجاب، مشرقی اورجنوبی بلو چستان میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین اورسیالکوٹ میں باش متوقع ہے۔

نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، قصور، میانوالی، سرگودھا،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، ساہیوال، بہاولنگر، اوکاڑہ، ڈی جی خان، راجن پور، ملتان، بھکر، لیہ، کوٹ ادو، بہاولپور اور رحیم یار خان میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لا ہور، گو جرانوالہ، حا فظ آباد، سیا لکو ٹ، نا رووال، گجرات، را ولپنڈی، جہلم، مری، گلیات اور ڈیرہ غازی خان میں مو سلا دھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

کو ہلو، ژوب، مو سٰی خیل،قلعہ سیف اللہ،قلعہ عبد اللہ،قلات،سبی، با رکھان، لورا لائی،نصیر آباد،ڈیرہ بگٹی،لسبیلہ اور آواران میں بھی بارش کی توقع ہے۔

دیر،سوات، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کوہستان، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، چترال، کرم، لکی مروت، کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، کرک اوروزیرستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش متوقع ہے۔

موسلا دھار بارش، گولڑہ موڑ کے قریب دیوار گرنے سے 12 مزدور جاں بحق

واضح رہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی مون سون کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سے مون سون بارشوں کا شروع ہونے والا سلسلہ 23 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کا سلسلہ مزید 3 سے 4 روزتک جاری رہے گا جس کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں شدید بارشیں متوقع ہیں، شدید بارش کے نتیجے میں دریائے جہلم اور چناب میں درمیانے سے اونچے درجے کی سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، گوجرانوالہ، لاہور اور کراچی میں سیلابی صورتحال متوقع جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، اعلامیہ کے مطابق مون سون کے حالیہ سلسلے کے حوالے سے این ڈی ایم اے نے ممکنہ اثرات کے پیش نظر تمام متعلقہ وفاقی وزارتوں، اداروں، صوبائی حکومتوں اور ان کے ذیلی اداروں، میونسپل انتظامیہ کو ضروری احتیاطی تدابیر کو یقینی بنانے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے عملہ اور مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دیں ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق متعلقہ محکمے سیلابی ریلوں، نشیبی علاقوں اور ندی نالوں کے قریب گاڑیوں کی نقل وحرکت کو محدود رکھنے کیلئے بھی آگاہی مہم چلائیں۔اعلامیہ کے مطابق عوام الناس موسمی حالات سے آگاہ رہیں اور پہاڑی و لینڈ سلائیڈ کے خطرے سے دوچار علاقوں کے سفر میں احتیاط برتیں۔ اعلامیہ کے مطابق ہنگامی صورتحال میں مقامی انتظامیہ کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عمل کریں اور ان سے تعاون کریں۔


متعلقہ خبریں