پشاور میں پولیس چوکی پر حملہ، 2 اہلکار شہید

Police

پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع پشاور میں دہشتگردوں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 2 زخمی ہو گئے۔

پشاور کے علاقے ریگی ماڈل ٹاؤن میں پولیس چوکی پر ملزمان کی جانب سے حملہ کیا گیا۔ حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 2 زخمی اہلکار دم توڑ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: اصل حقائق سامنے آ رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان

پولیس کی جانب سے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔


متعلقہ خبریں