ارشد چائے والا کی چائے کا ڈنکا لندن میں بھی بجنے لگا


مردان سے تعلق رکھنے والے ارشد خان کی چائے کا ڈنکا لندن میں بھی بجنے لگا، ارشد چائے والا نے لندن کی مصروف ترین شاہراہ پر اپنا کیفے کھول لیا۔

تفصیلات کے مطابق ‘چائے والا’ کے نام سے مشہور ارشد خان نے لندن میں بھی اپنے قدم جما لیے۔ ارشد خان نے یہ کیفے لندن 229 الفورڈ لین میں کھولا ہے جہاں پاکستانیوں سمیت بھارت اور بنگلادیش سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد رہائش پذیر ہے۔

سب سے زیادہ چائے پینے والے ممالک کی فہرست جاری

اس حوالے سے ارشد خان نے بتایا کہ ہماری چائے کی پہلی دکان اِلفورڈ لین پر کھل چکی ہے جہاں سے ردِعمل ابھی سے بڑا مل رہا ہے۔ میرا لندن جانے کا ارادہ بن رہا ہے اور میں وہاں جا کر اپنے مداحوں کیلئے چائے بنانا بہت پسند کروں گا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق لندن میں موجود ‘چائے والا’ برانڈ تین سرمایہ کار بھائیوں بہادر درانی، نادر درانی اور اکبر درانی نے لانچ کیا ہے۔ تینوں بھائی اب اس کیفے کے فرنچائز برطانیہ، یورپ، شمالی امریکا، ایشیا، آسٹریلیا اور مشرق وسطیٰ میں کھولنے کے خواہش مند ہیں۔

لندن میں کھولنے جانے والے اس کیفے میں جنوبی ایشیا کی روایت اور تقافت ظاہر کرنے والی چیزیں موجود ہیں۔ ان میں ٹرک آرٹ سے لے کر ہاتھ سے سجایا گیا ویسپا بھی شامل ہے۔

چائے کا کپ لاکھوں روپے میں فروخت

خیال رہے کہ ارشد خان کو 2016 میں سوشل میڈیا سے ایک تصویر کے ذریعے مقبولیت ملی تھی۔ اس وقت ارشد خان اسلام آباد میں ایک سڑک کے کنارے چائے فروخت کرتا تھا۔ 2020 میں اسلام آباد میں ہی ’کیفے چائے والا روف ٹاپ‘ کے نام سے اسلام آباد میں انہوں نے اپنا ریسٹورینٹ بھی کھولا تھا۔


متعلقہ خبریں