پاکستان ریفائنری لمیٹڈ اور ایئرلنک کی شیل پاکستان کے اکثریتی شیئرز خریدنے میں دلچسپی

شیل پیٹرولیم کا پاکستان میں اپنے شیئرز فروخت کرنے کا فیصلہ

پاکستان ریفائنری لمیٹڈ  اور نجی فرم ایئر لنک کمیونی کیشن نے شیل پاکستان کے حصص حاصل کرنے کے لیے اپنے اکٹھ کا اعلان کیا ہے۔

العربیہ اردو کے مطابق  ایئر لنک اور پی آر ایل نے پاکستان سٹاک ایکس چینج کو ایک نوٹس کے ذریعے شیل پاکستان کے حصص حاصل کرنے کے ارادے کا اعلان کیا ہے۔

شیل کمپنی اپنا بزنس پاکستان سے بند نہیں کر رہی، اسحاق ڈار

نیکسٹ کیپٹل لمیٹڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم پاکستان ریفائنری لمیٹڈ اور ایئر لنک کمیونیکیشن لمیٹڈ کی جانب سے شیل پاکستان لمیٹڈ  کے 77.42 فی صد حصص اور کنٹرول حاصل کرنے کے ارادے کا اعلان پیش کرتے ہیں۔

دوسری جانب نیکسٹ کیپیٹل لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے اس پیشکش پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں