پیپلز پارٹی نےایک دن میں کئی اہم سیاسی وکٹیں گرادیں


پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات میں کئی سیاسی اہم رہنمائوں نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ 

پیپلز پارٹی نے جاری اعلامیے میں کہا ہے کہ  یوتھ ونگ پنجاب ن لیگ کے نائب صدر رانا ارتضی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے جبکہ فیصل آباد سے سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد علی شاہ بھی پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں۔

7سابق ارکان اسمبلی نے پرویز خٹک کی پارٹی سے تعلقی کا اعلان کر دیا

اعلامیے کے مطابق پی ٹی آئی چھوڑنے والے رانا ارسلان جاوید پیپلز پارٹی کاحصہ بن گئے ہیں اس کے علاوہ ہری پوری سےآزاد امیدوار ذوالفقار قریشی بھی پارٹی میں شامل ہوئے ہیں جبکہ ہری پور سے تعلق رکھنے والے علی جواد نے بھی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔


متعلقہ خبریں