فیڈرل بورڈ نے نویں اور دسویں کے سالانہ نتائج کااعلان کردیا

fedral board

فیڈرل بورڈ نے انٹرمیڈیٹ دوسرے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا


فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے ایس ایس سی پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے ایف بی آئی ایس ای کے صدر دفتر اسلام آباد میں منعقدہ سرکاری نتائج کے اعلان کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

تعلیمی بورڈز نے پاسنگ مارکس کم از کم 40 کرنے پر اتفاق کر لیا

وفاقی وزیر نے ہر تعلیمی گروپ کے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کو تفصیلی مارکس سرٹیفکیٹ  حوالے کیے۔

باقی طلباء اپنے نتائج کو کئی طریقوں سے دیکھ سکتے ہیں۔ سب سے پہلے FBISE کی آفیشل ویب سائٹ پر نتائج دیکھے جا سکتے ہیں۔

دوسرا درج ذیل فارمیٹ [رول نمبر]FB(Space)  لکھ کر 5050 پر ایک ایس ایم ایس بھیج کر نتائج معلوم کئے جاسکتے ہیں۔

محکمہ تعلیم میں غیر قانونی بھرتیاں ، اسد قیصر کیخلاف مقدمہ درج

تیسرا FBISE کو 59-9269555 -051پر کال کرنا ہے۔

ایف بی آئی ایس ای امیدواروں کو ایس ایم ایس کے ذریعے نتائج بھی بھیجے گا، بشرطیکہ انہوں نے اپنے داخلہ فارم میں اپنے موبائل فون نمبرز کا ذکر کیا ہو۔


متعلقہ خبریں