گال ٹیسٹ میں سعودشکیل کی ڈبل سنچری

سعود شکیل نے آسٹریلیا کیخلاف سیریز کے دوران نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

گال ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستانی بیٹرسعودشکیل نے ڈبل سنچری بنا ڈالی۔

تفصیلات کے مطابق سعود شکیل نے گال ٹیسٹ کی پہلی اننگر میں شاندار ڈبل سنچری بنائی ۔

بابر اعظم اور محمد رضوان کی سرفراز احمد کو 3 ہزار رنز مکمل کرنے پر مبارکباد

سعود شکیل سری لنکا میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔

علاوہ ازیں گال ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 461 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ۔

پاکستان کو سری لنکا پر 149 رنز کی برتری ہے، سعود شکیل 208 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے ۔

سرفراز احمد پاکستان کیلئے سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والے وکٹ کیپر بن گئے

آغاسلمان83،شان مسعود39اورعبداللہ شفیق نے19رنز بنائے،نعمان علی25،سرفرازاحمد17، بابراعظم 13اورامام الحق ایک رن بنا کر آوٹ ہوئے۔

سری لنکا کی جانب سے کے سن راجیتھانے 5 اور وشوا فرنینڈو نے 3وکٹیں حاصل کیں ۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں